Social

راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد مارے گئے، 2 فرار

راولپنڈی (نیوزڈیسک) راولپنڈی میں چکری کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فورس نے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کی، اس دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔
ترجمان کے مطابق تینوں دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر، رائفلیں، آئی ای ڈی بم، گولیاں، بارودی مواد برآمد کیا گیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی ٹیموں نے چکری کے قریب ناکہ بندی کرلی ہے، فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

سی ٹی ڈی نے کہا کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، دہشتگرد راولپنڈی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔واضح رہے کہ نیشنل کاو?نٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے پی ٹی ا?ئی کے 24 نومبر کے احتجاج میں فتنہ الخوارج کی ممکنہ دہشتگردانہ کارروائیوں کا تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا۔نیکٹا کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج میں دہشتگردی کر سکتی ہے۔ نیکٹا کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشتگرد بڑے شہروں میں دہشتگردی کر سکتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv