Social

لاہور، سرکاری عمارتیں نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام ،11 دہشت گردوں سمیت 34 افراد گرفتار

لاہور (نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سرکاری عمارت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 242 آئی بی آپریشنز کے دوران 34 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، اس ضمن میں لاہور، بہاولنگر، گجرانوالا، فیصل آباد اور راولپنڈی میں کارروائیاں کی گئیں، سی ٹی ڈی نے سرگودھا، چکوال، جہلم، گجرات اور رحیم یارخان میں بھی کارروائیاں کیں۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ مختلف کالعدم تنظیموں کے 11 خطرناک دہشت گرد بھی گرفتار کیے گئے، جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا، یہ دہشت گرد لاہور میں ایک سرکاری عمارت کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
ادھر خیبرپختونخواہ میں مالاکنڈ کے علاقے پلئی شاہ کوٹ میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے، ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے، تاہم اس دوران ایک دہشت گرد پہاڑی سلسلے میں فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے رات بھر سرچ آپریشن کیا گیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ صبح سویرے ظلم کوٹ کے مقام پر سکیورتی فورسز کے جوانوں کے ساتھ اس فرار دہشت گرد کی جھڑپ ہوئی، اس دوران وہ مارا گیا اور فورسز نے علاقے کو کلیئر کیا، جس کے بعد دہشت گردوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کی گئیں، دہشت گرد گروپ قتل وغارت گری اور بھتے کی بیشتر وارداتوں میں مطلوب تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv