Social

پی ٹی آئی کا ایک بار پھر بھرپورتیاری کے ساتھ اسلام آباد جانے کا فیصلہ

پشاور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا ہ کی پارلیمانی پارٹی نے بھرپور تیاری کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرلیا، تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی صدارت میں ہوا جس میں ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی نے شرکت کی،جیو نیوز کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا گیا جبکہ اجلاس میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد اور موجودہ سیاسی صورتحال پرتفصیلی بحث ہوئی اور اسلام آباد واقعہ سے متعلق ارکان اسمبلی نے اپنی تجاویز کمیٹی کے سامنے رکھیں۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی نے اجلاس میں مرکزی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا جب ڈی چوک میں گولیاں چل رہی تھیں تو مرکزی قیادت کہاں اور کیوں غائب تھی ؟۔

اراکین اسمبلی نے 26 نومبر کوڈی چوک میں ہونے والے مظاہرے میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے غائب ہونے پر شدید ناراضگی کااظہار کیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہ علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ وہ وفاق کی جانب سے صوبے میں گورنر راج لگائے جانے سے ڈرتے نہیں ہیں۔

وفاق میں ہمت ہے تو لگا کر دکھائے۔ خیبرپختونخوا ہ اسمبلی کے اجلاس میںخطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیغرت اور بے شرم کہتے ہیں کہ بھاگ گئے۔ میرا ورکر، میرے لوگ کوئی دہشت گرد ہیں کہ تم ان پر گولیاں ماروگے اور وہ بچارے کھڑے رہیں گے۔ ہاں اب جب اسلحہ اٹھا کر آئیں گے پھر تمہیں بتائیں گے کہ بھاگتے ہیں یا بھگاتے ہیں، پھر تگڑے ہوجانا، پھر سنبھالنا اپنے ان لوگوں کو۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کرسی نہیں عزت اور خودداری چاہیے۔ اپنے حق کیلئے پرامن طریقے سے جدوجہد کرتے رہیں گے۔علی امین گنڈپور نے کہا کہ یہ روایت یہ رواج ہم نہیں مانتے اور یہ بھی سن لو ہم کرسی والے نہیں ہیں۔ ہم لعنت بھیجتے ہیں ایسی کرسیوں پر کہ تم ہمیں ڈرالوگے کہ تم گورنر راج لگا دو گے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈرو اس وقت سے، جب ہم نے کہا کہ گولی کا جواب گولی سے دیں گے، امن کا نعرہ چھوڑ کر نکلیں گے، اسلحہ ہمارے پاس بھی ہے۔
بارود ہمارے پاس بھی ہے۔ پیسہ ہمارے پاس بھی ہے۔ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہے، ڈی چوک کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ حکومت نے اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے 245 کے تحت فوج کو مظاہرے میں مداخلت کی اجازت دی، انار کلی، ماڈل ٹاو¿ن کے بعد ڈی چوک پر گولیاں برسائی گئیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv