راولپنڈی(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد میں احتجاج کے دوران جلاﺅگھیرا ﺅکے مزید 7 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی جس کے بعد عدالت نے ان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا ہے . تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ٹاﺅن میں درج جلاﺅگھیراﺅ اور کارسرکار میں مداخلت کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عمران خان کو اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیاانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت اڈیالہ جیل میں کی پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی.
پولیس کی استدعا پر عدالت نے اس مقدمہ میں بھی عمران خان کو چودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیاجس کے بعد عمران خان کی مزید سات مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی ان کے خلاف مزید مقدمات تھانہ وارث خان، تھانہ سٹی تھانہ، سول لائن تھانہ ٹیکسلا، تھانہ صادق آباد، تھانہ نصیر آباد اور تھانہ نیو ٹاﺅن میں درج کیے گئے ہیں مقدمات میں گھیراﺅ جلاﺅ، کار سرکار میں مداخلت اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، پولیس کی استدعا پر سابق وزیراعظم کا 7کیسز میں 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا.
دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر اور جلا ﺅگھیراﺅ کے مقدمات میں پی ٹی آئی راہنماﺅں ڈاکٹر یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کی فرد جرم کیخلاف درخواستیں خارج کردیں. لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی مقدمات کی سماعت کی عدالتی عملے نے کوٹ لکھپت جیل میں ملزمان کی حاضری مکمل کی دوران سماعت پراسیکیوشن کے گواہان شہادتیں قلمبند کرانے کے لئے پیش نہیں ہوئے، پراسیکیوشن نے گواہان پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی.
بعدازاں عدالت نے شیرپاﺅ پل پر اشتعال انگیز تقاریر اور جلا ﺅگھیرا ﺅکے مقدمات کے جیل ٹرائل میں یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی و دیگر کی فرد جرم کیخلاف اپیلیں خارج کر تے ہوئے سماعت ایک روز کےلئے ملتوی کردی یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر نے مقدمہ میں فرد جرم کو عدالت میں چیلنج کیا تھا.
Comments