اسلام آباد(نیوزڈیسک) گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )نے حکومت کو 15فروری 2025ء کی ڈیڈ لائن دیدی، آئی ایم ایف نے ششماہی گیس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق شرط رکھی ہے، آئی ایم ایف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 15 فروری 2025 تک گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے رکہ اوگرا نے گیس کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ تاحال وفاقی حکومت کونہیں بھجوایا۔
اوگراکے متعین کردہ ٹیرف کی روشنی میں وفاقی حکومت فیصلہ کرے گی جس کے بعد ہی وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی اوگرا گیس قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )نے کلائمٹ فنانسنگ کیلئے ایک ارب ڈالر کا قرض حاصل کرنے کیلئے شرائط عائد کر دیں تھیں۔
آئی ایم ایف کے حالیہ دورے میں پاکستان نے ایک ارب ڈالرکی کلائمیٹ فنانسنگ پر زور دیاگیا تھا اور ٹیم کو کلائمیٹ فنانسنگ کی ضرورتوں سے آگاہ کیا گیا تھا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیشنل اڈاپٹیشن پلان کے تحت قبل ازوقت وارننگ سسٹم اقدامات بھی شرائط میں شامل تھیں۔فنانسنگ ملنے پر موجودہ قرض پروگرام تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہو گا۔ اور ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ ای ایف ایف قرض پروگرام کے اقتصادی جائزہ کے بعد ملے گی۔آئی ایم ایف کو تیسری سہ ماہی میں نئے کلائمٹ فنانسنگ رعایتی قرضے پر راضی کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ پہلے اقتصادی جائزے کے بعد ملیں گے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی ٹیم کو اہداف مکمل ہونے پر مارچ میں اقتصادی جائزے کے بعد فنانسنگ کا عندیہ دیا گیا تھا۔ وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ جی ڈی پی کا ایک فیصد سالانہ کلائمیٹ چینج پر خرچ کئے جانے کی تجویز سے آئی ایم ایف متفق ہو گیاتھا۔ جی ڈی پی کا تقریباً ایک فیصد موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے خرچ کیا جائے گا۔
نیشنل اڈاپٹیشن پلان کے تحت قبل ازوقت وارننگ سسٹم اقدامات بھی شرائط میں شامل تھیں۔ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ حالیہ بات چیت کے دوران کلائمیٹ فنانسنگ پر زیادہ پیشرفت نہ ہوئی۔ اور آئی ایم ایف نے فنانسنگ کیلئے اہداف پر عملدرآمد کی شرط عائد کی تھی۔
Comments