Social

’میں اپنے آرڈر کا خود ہی شکار ہوگیا‘ چیف جسٹس عامرفاروق اسلام آباد انتظامیہ و حکومت پر برہم

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر راستوں کی بندش پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اور حکومت پر برہم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف وفاقی دارالحکومت کے تاجروں کی توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق حکومت اور اسلام آباد کی انتظامیہ پر برہم ہوئے اور ریمارکس دیئے کہ ’حکومت اور انتظامیہ نے امن و امان بحال کرنا تھا مگر آپ نے پورا اسلام آباد بند کردیا اور آپ نے میڈیا پر ہر جگہ کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر پر ہم اجازت نہیں دے رہے‘۔
انہوں نے انتظمایہ اور حکومتی نمائندوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’ آپ نے اسلام آباد کو ایسے بند کیا کہ ججز سمیت میں بھی نہیں آسکا، میں اپنے ہی آرڈر کا خود ہی شکار ہوگیا، سیکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے لاہور سے نہیں آ سکا، اگر پی ٹی آئی نے غلط کیا تو حکومت نے بھی تو غلط کیا، درخواست گزار یہی تو کہتے ہیں سب کچھ بند کیوں کیا؟ وہ آئے اسی لیے تھے کاروبار بند ہو جاتا ہے، آپ نے آرڈر بحال کرنا تھا مگر آپ میڈیا پر اسلام آباد ہائیکورٹ آرڈر، اسلام آباد ہائیکورٹ آرڈر کرتے رہے اور پورا اسلام آباد بند کر دیا‘۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ ’میں ان سے بھی پوچھوں گا کہ حکومت سے لڑائی میں عام شہریوں کا کیا قصور تھا؟ میں پی ٹی آئی سے بھی پوچھوں گا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کی گئی؟ اگر قانون کہتا ہے پہلے احتجاج کی اجازت لیں تو پھر اجازت لیں، اگر نہیں لیں گے تو اس کی ریمیڈی ہے، میرے آرڈرز کی خلاف ورزی ہوئی ہے، اجتجاج کرنا مظاہرین کا حق ہے تو کاروبار کرنا درخواست گزار کا بھی حق ہے‘۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv