Social

چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات بنانے کا پلانٹ لگائے گی، معاہدہ طے پاگیا

لاہور/بیجنگ (نیوزڈیسک) چین کی کمپنی صوبہ پنجاب میں میں روبوٹک زرعی آلات کی مینوفیکچرنگ کا پلانٹ لگائے گی، اس حوالے سے معاملاے طے پاگئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورۂ چین کے پہلے دن دارالحکومت بیجنگ میں کاشتکاروں اور زراعت کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر ستخط ہوئے، جس کے تحت چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی۔
بتایا گیا ہے کہ محکمہ زراعت پنجاب اور اے آئی فورس ٹیک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئیں جنہوں نے اے آئی فور س ٹیک کے بانی ڈاکٹرہان اور سی ای او سے ملاقات کی اور صوبے میں جدید زرعی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے روبوٹک ٹیکنالوجی سے مزین جدید ترین زرعی آلات کا معائنہ کیا اور صوبے میں ایگریکلچر سیکٹر میں روبوٹیک مشینری اور ٹولز متعارف کرانے کے عزم کا اظہار اظہار کیا۔

اس دوران مریم نواز نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اپنا کر کاشتکار کو خوشحال بنانا ہمارا عزم ہے، اے آئی فور س ٹیک پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گا، اس سلسلے میں اے آئی فور س ٹیک کا وفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف پنجاب اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئی ہیں، جن کاایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا ،انہیں گلدستہ پیش کیا گیا ، کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے چھ عہدیدار اور پاکستانی سفیر ایئر پورٹ پر موجود وزیر اعلیٰٰ مریم نوازشریف اور ان کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور انہیں خوش آمدید کہا، اس دوراے میں سینیٹر پرویز رشید،سینئر وزیر مریم اورنگزیب،وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،وزراء بلال اکبر،عاشق کرمانی اور دیگر بھی ہمراہ ہیں، 8 روزہ دورے میں وزیر اعلیٰ مریم نوازچین کے ہسپتال،سکول،دیگر اداروں کے دورے اور ملاقاتیں کریں گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv