اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانی پی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخواہ منتقلی کی درخواست مسترد کر دی ،عدالت نے درخواستگزار پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی شہری قیوم خان کی جانب سے اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا ہ منتقلی کی درخواست پرسماعت کی۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ قیدی کے اہل خانہ یا وہ خود ایسی درخواستیں دے سکتے ہیں۔ درخواست گزارشہری قیوم خان نے کہا کہ یہ قومی مسئلہ ہے کسی کی ذات کا نہیں جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قومی مسائل آپ رکن اسمبلی بن کر سوچیے گا۔ آئینی بینچ کے رکن جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مسئلہ ہوگا تو وہ خود درخواست دے دیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کے تین وکلاءآج بھی عدالت میں تھے، کسی وکیل نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی۔ بعدازاں عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔واضح رہے کہ تین روز قبل سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو خیبرپختونخوا ہ جیل منتقل کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی تھی۔ شہری قیوم خان کی جانب سے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بانی پی ٹی آئی کی جیل سے منتقلی کی درخواست دائر کی تھی۔
بتایا گیا تھا کہ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 10 دسمبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے اور 8 فروری عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقررکیں تھیں۔
آئینی بینچ کمیٹی نے آئندہ ہفتے کیلئے اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دئیے تھے۔ سپریم کوٹ نے 9 مئی سانحہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی تھی۔عمران خان نے 9 مئی سانحہ کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ 10 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ میں انتخابی دھاندلی کےخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 11 دسمبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔
Comments