اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ایک اور کیس ہے جب سامنے آئیگا تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پیروں کے نیچے سے زمین نکل جائے گی،بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے باہر نہیں آئیں گے کیونکہ بہت تاخیر ہوگئی ہے، فیض حمید کیخلاف چارج شیٹ ہوگئی اب سزاﺅں کا تعین ہوگا، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے فیض حمید کو بھرپور استعمال کیا۔
آرمی چیف کو کریڈٹ دینا چاہیے کوئی طاقتور انصاف کے کٹہرے سے بچ نہیں سکتا، مراد سعید ، حماد اظہر کیوں بھگوڑے ہیں کیوں سامنے نہیں آتے، ن لیگ میں ایسے بہت سے اچھے چہرے تھے جو اب ن لیگ کا حصہ نہیں، نواز شریف کا ایک مسئلہ ہے کہ وہ ہمیشہ ایک دوسرے پر الزامات لگائیں گے۔
خیال رہے اس سے قبل سینیٹر فیصل واڈا نے دعویٰ کیا تھا کہ جب سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا تو بانی پی ٹی آئی کیسے بچیں گے۔
اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوجی تحویل میں لے لیا جائے تو اس معاملے میں حیران کن نہیں ہوگا۔اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے تھاکہ اس کارروائی کا دائرہ مزیدوسیع ہوگا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے حواریوں کا بھی ٹرائل ہوگا۔سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید پر چارج شیٹ سے ثابت ہوتا تھا کہ اب کوئی قانون سے نہیں بچ سکتاتھا۔
9 مئی سے جنرل (ر)فیض حمید، بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو الگ نہیں کیا جا سکتاتھا۔قبل ازیں سابق رکن قومی اسمبلی مصطفی نواز کھوکھرکا کہنا ہے کہ عمران خان کا اگر ملٹری ٹرائل ہواتودنیا اس کواچھی نظرسے نہیں دیکھے گی، لگ رہا ہے چیزیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ملٹری ٹرائل کی طرف جارہی ہیں، کیا ان چیزوں سے سیاسی استحکام آسکے گا یہ ہمارے لئے بڑا سوال ہے،پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ڈی چوک کی ناکامی سے کچھ سیکھنا چاہیے تھا۔
پاکستان میں احتساب ہمیشہ عوام کیلئے لالی پاپ ہوتا ہے۔ تحریک انصاف کو اتنی جلدی سول نافرمانی کی کال نہیں دینی چاہیے تھی۔ حالات یہی بتا رہے ہیں کہ چیزیں با نی پی ٹی آئی عمران خان کے ملٹری ٹرائل کی طرف جارہی تھیں۔
Comments