Social

اگر اسٹیبلشمنٹ ہاتھ اٹھالے تو پنجاب اور وفاقی حکومت کا پتا بھی نہیں چلے گا کہ کہاں گئی ۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم

لاہور(نیوزڈیسک) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ ہاتھ اٹھالے تو پنجاب اور وفاقی حکومت کا پتا بھی نہیں چلے گا کہ کہاں گئی،موجودہ حکومت اسٹیبلشمنٹ کے سہارے پر چل رہی ہے،اسٹیبلشمنٹ کی اجازت کے بغیر حکومت کسی کے ساتھ کوئی بات بھی نہیں کرسکتی۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جب مذاکراتی کمیٹی بنائی تو مذاکرات کیلئے نکات بھی سامنے رکھ دیئے تھے، اس میں 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے جو ہم پر جعلی مقدمات اور اسیران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
حکومت پہلے کہتی تھی کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کررہی، اب وقت آیا ہے، پی ٹی آئی ہمیشہ مذاکرات کے حق میں رہی ہے، سات ماہ پہلے بھی 3رکنی کمیٹی بنائی تھی اب پھر 5رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے۔

حکومت نے اداروں اور عوام کو آمنے سامنے کھڑا کرنے کی مذموم سازش کی، پھر اس کے جو نتائج نکلے اس سے حالات خراب ہوسکتے ہیں، اسی لئے عمران خان نے مذاکرات کا راستہ لینا بہتر سمجھا۔

عمرایوب نے اسمبلی میں ایک جملہ بولا کہ انسان ہوں یا فرشتے کسی سے بھی بات ہوسکتی ہے جس پر حکومت نے سمجھ لیا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے لیٹ گئی ہے۔ موجودہ حکومت اسٹیبلشمنٹ کے سر پر چل رہی ہے، اگر اسٹیبلشمنٹ ہاتھ اٹھالے تو پنجاب اور وفاقی حکومت کا پتا بھی نہیں چلے گا کہ کہاں گئی۔ اسٹیبلشمنٹ کے بغیر یہ کوئی بات بھی نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دروازے کھول دیئے ہیں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں،آرٹیکل 245 لگا کراور ہمارے بندے شہید کرکے جو خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اس کے نتائج ہوسکتے ہیں۔
حکومت کو اچھل کود کرنے کی ضرورت نہیں کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں گے۔ ہم متعلقہ پارٹیوں سے بات کریں گے، متعلقہ پارٹیوں کے بغیر حکومت بات ہی نہیں کرسکتی۔ کچھ اخبارات میں پی ٹی آئی کا مئوقف رپورٹ نہیں ہورہا ہے، جس کی وجہ سے عمران خان نے گلہ کیا کہ یہ سب کیا ہورہا ہے؟


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv