Social

بغیر مشاورت کے جج کا نام تجویز کرنے پر کور کمیٹی کا اظہار برہمی،بیرسٹر گوہر سے پوچھ گچھ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جوڈیشل کمیشن میں مشاورت کے بغیر نام تجویز کرنے کا معاملے پر تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں اراکین رکن کمیشن بیرسٹر گوہر پر برس پڑے،کور کمیٹی ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کے معاملے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ بیرسٹر گوہر نے کس کے کہنے پر جوڈیشل کمیشن میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کا نام تجویز کیا کور کمیٹی نے اعتراض اٹھایا کہ مشاورت کے بغیر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کا نام کیوں پیش کیا گیا، جس پر بیرسٹر گوہر نے اعتراف کیا کہ میں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے کہنے پر ایک نام جوڈیشل کمیشن میں پیش کیا،وقت کم تھا مشاورت نہیں کر سکتا تھا،شعیب شاہین نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے پہلے دونوں ممبران لیگل کمیٹی سے مشاورت کے بعد نام پیش کرتے تھے، اب سمجھ آئی کہ ممبرز بننے کے لیے اتنی سپیڈیں کیوں لگی ہوئی تھیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv