Social

پاکستان بحرِ ہند کے علاقے میں سمندری تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے،صدر مملکت

اسلام آباد (نیوزڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے سمندری وسائل کے تحفظ اور بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے خطے میں اجتماعی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بحرِ ہند کے علاقے میں سمندری تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ پیر کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار بلیو اکانومی تعاون پر تیسرے چین -بحرِ ہند علاقائی فورم سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کیا۔
فورم کا انعقاد چین کی عالمی ترقیاتی تعاون ایجنسی نیچین کے شہر کٴْن مِنگ میں کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ، آلودگی اور ماحولیاتی نظام کی تنزلی جیسے مسائل کا حل کرنا ہوگا، پاکستان بحری شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت کا خواہاں ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ہمارا خطہ امن، ترقی اور پائیداری کا گڑھ بنا رہے ، مستقبل کی عالمی معاشی ترقی مشرقی ممالک پر منحصر کرے گی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ دنیا کی بڑی آبادی چین اور ہمارے خطے کے دیگر ممالک میں رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے ویڈیو پیغام میں بحر ہند میں امن، ترقی اور پائیداری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری کے تحت گوادر پورٹ کو ترقی دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کو علاقائی روابط کے مرکز میں بدلا جارہا ہے، گوادر بندرگاہ سے تجارت اور سمندری اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔ صدر مملکت نے پاکستان کی بلیو اکانومی کی ترقی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیشنل میری ٹائم پالیسی متعارف کرائی ہے، پاکستان میں پائیدار ماہی گیری ، سمندری تحفظ کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ صدر نے کہا کہ لیونگ انڈس پروجیکٹ جیسے منصوبوں کا مقصد ماحولیاتی نظام کا تحفظ ، آلودگی کا مقابلہ کرنا ہے۔ صدر مملکت نے فورم کے اہداف میں پائیدار ترقی پر توجہ دینے پر چین کی کوششوں کو سراہا۔ صدر نے کہا کہ فورم کے ایجنڈے میں استعدادِ کار میں اضافہ اور جزائر کی شمولیت خوش آئند ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv