Social

وزیراعظم شہباز شریف کا ہرجانے کا دعویٰ ، عمران خان کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعظم کی جانب سے ہرجانے کے دعوے سے متعلق کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا،لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کے دعوے کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس اقبال چوہدری نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی نے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کرنے والی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔
عمران خان کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے دعوے میں گواہوں کو تحریری صورت میں گواہی دینے کی اجازت دی ہے۔ ٹرائل کورٹ کا یہ فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔ گواہ کمرہ عدالت میں پیش ہوکر گواہی دیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے تحت ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے والے کو بیان کیلئے خود عدالت میں پیش ہونا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے شہباز شریف کے ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے کے اعتراض کو رد کر دیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کے شہباز شریف کو ذاتی حیثیت میں طلب نہ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے عمران خان کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے 10ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے جج کے گواہوں پر جرح کے حکم کو لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے حکم کو کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی تھی۔ درخواست میں میاں محمد شہباز شریف ولد میاں محمد شریف سکنہ 180 اور181 ایچ ماڈل ٹاون کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق ٹرائل کورٹ کے جج نے 8 اکتوبر 2024 کو گواہوں پر جرح کا فیصلہ دیا تھا لہذا ٹرائل کورٹ کے گواہوں پر جرح کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv