Social

’انٹرنیٹ کا ستیاناس کردیا اور بل ڈیجیٹل نیشن کا لا رہے ہیں‘ شازیہ مری کا حکومت پر طنز

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے انترنیٹ کی سست رفتاری پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ ’انٹرنیٹ کی رفتار کا ستیاناس کر دیا گیا، وزارت بدحالی کی شکار ہے، یہ کون سی فائر وال ہے؟ ہم کس سے جواب لیں؟ اس صورتحال میں مجھے تو ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل لانے پرہنسی آ رہی تھی کیوں کہ انٹر نیٹ ہے نہیں اور یہ بل ڈیجیٹل نیشن کا لا رہے ہیں‘۔
اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ایم این اے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ’انٹرنیٹ کا اتنا ستیاناس کیوں کیا گیا؟ آئی ٹی سے جڑے لوگوں کا اربوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے، اتنی بدحالی کبھی کسی وزارت کی نہیں دیکھی جتنی اب ہے‘، اس کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری آئی ٹی ساجد مہدی نے کہا کہ ’پاکستان میں سکیورٹی مسائل چل رہے ہیں، وزارتِ داخلہ کی ایڈوائس پر انٹرنیٹ بند کرتے ہیں، ٹائم پیریڈ بھی وزارتِ داخلہ بتا سکتی ہے ہم کچھ نہیں بتا سکتے، وہ بہتر جانتے ہیں کہ حالات کب ٹھیک ہوں گے، وزارت داخلہ جونہی کہے گی حالات ٹھیک ہیں ہم ایکس کھول دیں گے‘۔

اسی معاملے پر وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ’انٹرنیٹ بند ہونے سے ہمیں نہ تو خوشی ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی فائدہ ملتا ہے، ہم نے صوبوں کے وزرائے داخلہ کی مدد سے ڈیٹا لے کر ٹارگٹ علاقوں میں انٹرنیٹ بند کیا پورے ملک کو متاثر نہیں کیا جو پہلی بار ہوا ہے، ہم نے آزاد اظہار رائے پر پابندی لگانی ہوتی تو ٹک ٹاک اور فیس بک بھی نہ چلتا، ہم کوشش کرتے ہیں ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والے یوزرز کو کم سے کم تکلیف پہنچے، اس دوران پیش آنے والی تکالیف پر میں معذرت چاہتی ہوں‘۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv