Social

عمران خان نے کن کے کہنے پر سول نافرمانی کی تحریک موخر کی ، لطیف کھوسہ نے نام بتا دئیے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کن کے کہنے پر سول نافرمانی کی تحریک موخر کی لطیف کھوسہ نے ان کے نام بتا دئیے ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک اختر مینگل ،محمود اچکزئی اور دیگر کے مشور ے پر موخر کی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے کہتی تھی بات نہیں کرتے۔
مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی تو اب تمسخر اڑاتے ہیں۔ جنہوں نے فارم 47 کے ذریعے انہیں بٹھایا ہے یہ انہی کی غلامی میں چل رہے ہیں۔ 26 ویں ترمیم کے بعد واضح ہو گیا کہ انہوں نے عدلیہ کے اوپر کاٹھی پوری ڈال لی ہے۔عوام کو انصاف کی ذرا بھی امید نظر آرہی تھی وہ من پسند فیصلے لے کر منہدم کردی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ مجھے بتائیں کہ کیا ان من پسند فیصلوں سے ملک میں استحکام آ جائے گا۔
جب تک سیاسی استحکام نہیں لائیں گے تب تک معاشی استحکام بھی نہیں لا سکتے۔ جب مرضی آتی ہے تو رات اور صبح کو بھی جیل کے دروازے کھلواتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزپاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنماوں کی درخواست پر سول نافرمانی کی تحریک کچھ دن کیلئے موخر کردی تھی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے بانی سے کہا تھا کہ سول نافرمانی پر تھوڑے دن رک جائیں اس پر بانی پی ٹی آئی مان گئے تھے۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے ملک کی فکرتھی اس لئے میں تھوڑے دن انتظار کرلیتا ہوں۔ حکومت میرے یہ 2 مطالبات پورے کردے۔اس سے قبل بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات نہ مانے کئے گئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی نے مطالبات نہ ماننے پر سول نافرمانی کی دھمکی دی تھی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے شیئر کردہ پیغا م میں پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا تھا جو دو اہم معاملات پر وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔عمران خان نے عمر ایوب خان، علی امین گنڈا پور، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر پر مشتمل پانچ رکنی مذاکراتی ٹیم تشکیل دی تھی جو حکومت کے ساتھ سیاسی قیدیوںکی رہائی اور 9 مئی 2023 کے مظاہروں کے دوران پی ٹی آئی کے حامیوں پر پرتشدد وکریک ڈاون اور 26 نومبر کو پی ٹی آئی مظاہرین پر کریک ڈاون کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے مطالبات پر مذاکرات کرے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv