Social

ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک میں ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں 63 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے، نیپرا میں یہ درخواست نومبر 2024ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے، نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق 31 دسمبر کو سماعت کرے گا جب کہ نیپرا کی جانب سے اب تک ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مسلسل 4 بار لگاتار بجلی کی قیمت میں کمی کی جا چکی ہے۔
سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 7 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس کی پیداواری لاگت 55 ارب 76 کروڑ روپے رہی، گزشتہ ماہ بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی، نومبر میں ایل این جی سے 23 روپے 20 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، ایران سے 27 روپے 15 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد ہوئی، کوئلہ سے بجلی کی پیداواری لاگت 14 روپے 92 پیسے رہی اور نیوکلیئر ذرائع سے ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت مستقبل میں بجلی نہیں خریدے گی، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری عمل میں ترقیاتی شراکت دار ہماری تکنیکی مدد کر سکتے ہیں، پاکستان کی 55 فیصد توانائی صاف توانائی پر مبنی ہے، حکومت ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی متعارف کروانے جا رہی ہے، کم آمدنی والے طبقوں کیلیے الیکٹرک گاڑیاں سستی اور مؤثر بنانے کیلیے ترقیاتی شراکت دار کردار ادا کر سکتے ہیں، الیکٹرک وہیکل (ای وی) پالیسی کے تحت چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری تبدیل کرنے کے اسٹیشنز بنائے جائیں گے، ان اسٹیشنز کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔
بتایا جارہا ہے کہ اویس لغاری کی ڈیویلپمنٹ ڈائریکٹر برائے برٹش ہائی کمیشن سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے پاور ڈویڑن میں کیے گئے تمام اصلاحات کا جائزہ پیش کیا، ڈیویلپمنٹ ڈائریکٹر برائے برٹش ہائی کمیشن نے کہا کہ توانائی کا شعبہ معیشت کی کامیابی اور استحکام کیلیے نہایت اہم ہے، توانائی میں بہتر گورننس کیلیے مدد دینا چاہتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv