اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی سے متعلق حکومت اور اپوزیشن کو آخری مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے تک اگر مثبت جواب نہ آیا تو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کر کے اسی وقت چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چنائو کر لیا جائے گا ۔
جمعہ کو سپیکرز کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ پارلیمانی روایت ہے کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ اپوزیشن کے پاس جاتا ہے لیکن فیصلہ حکومت اور اپوزیشن ملکر کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی فعال نہ ہونے سے بہت سی چیزیں رکی ہوئی ہیں ،آئندہ ہفتے تک اگر حکومت اور اپوزیشن نے چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی پر فیصلہ نہ کیا تو اجلاس طلب کر کے اسی اجلاس کے فیصلے کے مطابق چیئرمین پی اے سی کا انتخاب ہوجائے گا ۔
Comments