Social

عمران خان کی رہائی مذاکراتی ایجنڈے میں شامل نہیں ہوگی، حکومتی مؤقف؛ مشیرِ قانون بیرسٹر عقیل ملک اور بلال اظہر کیانی کی پریس کانفرنس

ٹیکسلا/جہلم (نیوزڈیسک) مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے مذاکرات میں عمران خان کی رہائی ایجنڈے میں شامل نہیں ہو گی۔ ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا پہلے آپ سول نافرمانی کی کال دیں پھر کہیں 9 مئی میں ریلیف مل جائے، عدالتوں کے کام ہیں، عدالتوں کے فیصلے ہیں، عدالتی نظام ہے، عدالتی سسٹم اپنا راستہ اختیار کرے گا، حکومت پہلے بھی سنجیدہ تھی اور اب بھی سنجیدہ ہے، اگر کوئی سمجھ رہا ہے مذاکرات کی آڑ میں ڈیل یا ڈھیل ملے تو ان کی غلط فہمی ہے، 9 مئی کے کیسز اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔
عقیل ملک کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے پہلے آپ کو ٹی او آر طے کرنا ہیں، ٹی او آر اور ایجنڈا طے کرنے کے بعد بات آگے چل سکتی ہے، مذاکرات میں کہیں نہیں لکھا کہ آپ کو عام معافی دے دی جائے گی، مذاکرات الگ چیزہیں اور قانون کا حرکت میں آنا الگ چیز ہے، 10 مہینوں سے اتحادی اور ہم یہی راگ الاپ رہے ہیں مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم پر سول نافرمانی کی بندوق لٹکا کر زدوکوب کرنے کی کوشش کی جائے اور ہمیں کہا جائے کہ مذاکرات کی طرف آئیں تو اس طرح مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

اسی طرح قومی پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ترقیاتی اہداف کے چیئرمین بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ قومی مسائل پر جو بھی بات کرنا چاہے ہماری انا کبھی رکاوٹ نہیں بنے گی، قومی معاملات پر مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی سمیت کسی سے بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہم تسلیم کرتے ہیں پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعت ہے اور خیبرپختونخوا اسمبلی آپ کے پاس ہے، اس حیثیت میں دہشتگردی کے خاتمے اور معاشی استحکام کیلئے اگر آپ کوئی بات کرنا چاہتے ہیں جس سے ملک کی بہتری ہو تو ہم کسی بھی وقت بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
جلہم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کا یہ خیال ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں آپ کو آپ کے جرائم کی سزا سے چھوٹ مل جائے گی تو ایسا نہیں ہوگا، 9مئی میں جو بھی ملوث ہے اسے سزا ملنی چاہیئے، ان جرائم کی سزا میں تاخیر میں بھی میری نظر میں جرم ہے، عمران خان بھی 9 مئی اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کے مجرم ہیں، انہیں ان کیسز میں سزائیں ملنی چاہئیں۔
بلال اظہر کیانی کہتے ہیں کہ ملک کی معاشی بہتری کا سفر جاری ہے، پالیسی ریٹ مین نمایاں کمی کی گئی، مہنگائی کی شرح کم ہوکرگزشتہ 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، وزیراعلی پنجاب مریم نواز آئے روز منصوبوں کا آغاز کرتی ہیں، ترقی ہمیشہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہوتی ہے، تحریک انصاف نے ہمیشہ تختیاں لگاکر منصوبے چھوڑ دیئے، پی ٹی آئی ہمیشہ تختیاں لگائیں اور دعوے کیے لیکن ملک کو کھنڈربنادیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv