Social

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان مختلف حکومتی امور پر اتفاق رائے طے پاگیا، ذرائع

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان مختلف حکومتی امور پر اتفاق رائے طے پاگیا،محکموں میں پوسٹنگ اور ٹرانسفرز میں پیپلزپارٹی سے مشاورت کی جائے گی۔میڈیا کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا اجلاس ہوا، اجلاس کے آغاز میں ہی پیپلزپارٹی نے ن لیگ پر دوٹوک مئوقف واضح کیا۔
جس کے تحت پیپلزپارٹی نے کہا کہ ن لیگ اتحادی حکومت کے معاملات آگے نہیں بڑھانا چاہتی تو واضح کردے، ہم اپنا آئندہ لا لائحہ عمل خود طے کر لیں گے۔ ن لیگ نے اپنے مئوقف میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرکے معاملات آگے بڑھائیں گے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کوآرڈی نیشن کمیٹی اجلا س میں مختلف امور پر اتفاق رائے ہوگیا ہے، رحیم یار خان اور ملتان کی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کی سربراہی پیپلزپارٹی کو دینے پر اتفاق ہوا۔

جیتنے والے حلقوں میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے منتخب ارکان اسمبلی کو مساوی فنڈز دینے پر اتفاق ہوا۔ ضلعی سطح پر مختلف کمیٹیوں میں پیپلزپارٹی کو نمائندگی دی جائے گی۔محکموں میں پوسٹنگ اور ٹرانسفرز میں پیپلزپارٹی سے مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی ، معاشی اور سیکورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
صدر مملکت اور وزیرِ اعظم نے ملکی ترقی کیلئے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں نائب وزیر اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی ، گورنر خيبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر شریک تھے ۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر مملکت اور وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران پارلیمنٹ میں قانون سازی کے امور پر بھی بات چیت کی۔دونوں رہنماؤں نے قانونی امور پر تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔صدر مملکت نے وزیرِ اعظم کو ملکی ترقی اور استحکام کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv