Social

فوجی عدالتوں سے شہریوں کو ملنے والی سزاؤں پر بین الاقوامی ردعمل مسترد؛ ترجمان دفتر خارجہ کا بیان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کو ملنے والی سزاؤں پر بین الاقوامی ردعمل مسترد کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین اور عدالتوں میں اندرونی معاملات حل کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے، پاکستان اپنے اندرونی مسائل کا حل جانتا ہے، پاکستانی قوم اپنے اندرونی مسائل کو حل کرنا جانتی ہے اور اس معاملے میں کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے، پاکستان کی سکیورٹی کے فیصلے پاکستانی قوم کرے گی اور کسی بیرونی دباؤ کا اثر نہیں ہونے دے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی پاکستانی میزائل پروگرام پر لگائی گئی پابندیاں غیر ضروری اور ناانصافی پر مبنی ہیں، پاکستان نے امریکہ کے اس فیصلے پر شدید احتجاج کیا ہے کیوں کہ پاکستان کا میزائل پروگرام چھوٹے پیمانے پر جنوبی ایشیاء کے تناظر میں دفاعی نوعیت کا ہے، امریکا کی پاکستانی میزائل پروگرام اور پاکستانی کمپنیوں پر لگائی گئی پابندیاں غیر ضروری اور ناانصافی پر مبنی ہیں،امریکا کی جانب سے یہ فیصلہ غیر مناسب طور پر لیا گیا، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ایسے نہیں ہیں کہ ایک دوسرے پر پابندیاں لگائی جائیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے میزائل پروگرام سے امریکہ کو کسی قسم کا خطرہ نہیں، امریکہ کی جانب سے اس سے متعلق بیان کی گئیں وجوہات میں حقیقت نہیں کیوں کہ پاکستان نے کبھی نہیں کہا امریکہ سے ایسے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورتحال پیدا ہو اور میزائل کی ضرورت پیش آئے، پاکستان کا دفاعی نظام جوہری ہو یا میزائل پروگرام صرف پاکستان کی سکیورٹی کے لیے ہے، بڑی طاقتوں کو چاہیئے وہ ذمے دارانہ رویہ اپنائیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv