Social

ملک میں انٹرنیٹ کی سپیڈ بڑھانے کیلئے جدید کیبل کو آج پاکستان کی کیبل کیساتھ منسلک کیا جائے گا، آئی ٹی ماہرین

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک میں انٹرنیٹ کی سپیڈ بڑھانے کیلئے جدید کیبل کے ساتھ آج پاکستان کی کیبل کو منسلک کر دیا جائے گا، جدید کیبل افریقہ سے منسلک کرنے کے پروگرام کے تحت 45 ہزار کلومیٹر طویل انٹرنیٹ کیبل آج پاکستان سے منسلک ہوگی،آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیبل 180 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ تک ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
پاکستان کے اس کیبل سے منسلک ہونے کے بعد سوشل میڈیا ایپس سمیت انٹرنیٹ کی مجموعی اسپیڈ میں نمایاں بہتری آنے کی توقع ہے۔یہ اقدام ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب ملک میں انٹرنیٹ سپیڈ کے مسائل پر مسلسل تنقید کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں ہے جیسے ہونی چاہیے۔

جب تمام چیزیں ٹھیک بھی ہوتی ہیں پھر بھی انٹرنیٹ کی اسپیڈ پاکستان میں بہتر نہیں ہوتی اس وجہ سے فری لانسر اور آئی ٹی انڈسٹری متاثر ہوتی تھی۔ان کانے کہنا تھاکہ فائیو جی اور فور جی کی اسپیکٹرم بہتر کی جائے گی جس کے بعد انٹرنیٹ سروسز میں بہتری آئے گی۔جون 2024 میں 95 فیصد لوکل ڈیمانڈ پرلوکل مینوفیکچر سمارٹ فونز بنائے گئےتھے۔ 2024 کے پہلے 9 ماہ میں 2 جی سمیت 87 لاکھ (8.7 ملین) سمارٹ فونز پاکستان میں بنائے گئے تھے۔
کوشش ہے کہ ایسی پالیسی بنائیں کہ کچھ ہی عرصے میں سمارٹ فونز ایکسپورٹ ہونا شروع ہوجائیں۔انٹرنیٹ سپیڈ میں کمی پر حکومتی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے حکومت پر تنقید کی تھی۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری نے کہا تھا کہ ہنسی آ رہی تھی کہ ایسی انٹرنیٹ سپیڈ میں ڈیجیٹل نیشن بل لایا گیا، فائر وال کا سن سن کر کان پک گئے ہیں، ایسی ناقص انٹرنیٹ سپیڈ کے ساتھ ڈیجیٹل ترقی کے دعوے مضحکہ خیز تھے۔انہوں نے مزید کہا تھاکہ دہشتگردوں کے ہاتھوں میں ٹیکنالوجی ہمارے لئے ایک الگ چیلنج تھا۔ دنیا میں ہر جگہ ریگولیٹری چیلنجز ہیں یہ مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں تھا۔بچوں کی سائبر سکیورٹی اور پروٹیکشن بھی ہماری ذمہ داری تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv