Social

حکومت کا شہریوں کو نادرا دفاتر میں پاسپورٹ بنوانے کی سہولت دینے کا اعلان؛ وزیرداخلہ محسن نقوی کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے نادرا دفاتر میں شہریوں کو پاسپورٹ بنوانے کی سہولت دینے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم ہوگیا ہے، ماضی میں پاسپورٹ آفس میں 6، 6 ماہ کا بیک لاگ رہا ہے، نارمل اور ارجنٹ پاسپورٹ بھی 6،6 ماہ نہیں ملتے تھے لیکن اس وقت پاسپورٹ آفس اور نادرا بہترین کام کررہا ہے، نادرا اور پاسپورٹ آفس میں اتنی زیادہ بہتری آئی ہے کہ ہم لوگوں کو فخر سے بتاسکتے ہیں کہ آپ ہمارے مراکز میں جائیں جہان آپ کو عزت بھی ملے گی آپ کا کام بھی جلدی ہوگا اور آئی ڈی کارڈ یا پاسپورٹ بھی بروقت ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ صرف میرے بس میں ہوتا تو اتھارٹی کا اعلان کرکے جاتا لیکن چوں کہ اس سے بہت سارے محکمے منسلک ہیں لیکن پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام ہی ادارے کا واحد حل ہے، بے ساکھیوں کا خاتمہ اتھارٹی کے قیام سے ہی ممکن ہوگا، ہم کسی نہ کسی طرح اس ادارے کو اتھارٹی بنوائیں گے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اتھارٹی کے بغیر لوگوں کی سال سال دو دو سال کی تنخواہیں نہیں جارہی تھیں، چیزیں منگوانی ہوں تو چیزوں کو فائلوں سے گزر کر جانا پڑتا ہے، یہ سب چیزیں اٹھارٹی کے قیام سے ہی فوری ختم ہوں گی اور مجھے امید ہے ہم اسے جلد از جلد بنوانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

وزیرداخلہ نے اعلان کیا کہ ایک ہفتے میں ملک کے 14 سے 16 شہروں میں 24 گھنٹے کھلنے والے نادرا کے دفاتر میں پاسپورٹ کاؤنٹر قائم کردیئے جائیں گے جہاں شہریوں کو 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوانے کی سہولت میسر ہوگی، اسلام آباد پاسپورٹ آفس میں فوری طور پر 24 گھنٹے کی سہولت شروع کی جارہی ہے، لاہور اور دیگر جگہوں پر ماڈل آفسز بنانے کی ضرورت ہے، کراچی میں ماڈل آفس کے لیے جگہ پر بات چیت جاری ہے، اس کے علاوہ پاسپورٹ دفاتر کے باہر موجود مافیاز کے خلاف ایف آئی اے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کررہی ہے، یہ کارروائی جاری رکھنا ہوگی اس مافیا کو ختم کرنا ہوگا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv