اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اوور بلنگ قابل قبول نہیں، اوور بلنگ میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی ہو گی، وزیراعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو سمارٹ میٹرز لگانے کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہواجس میں وفاقی وزراءاحد خان چیمہ ، سردار اویس احمد خان لغاری، وزرائے مملکت شزا فاطمہ، علی پرویز ملک، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میںلاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو )، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے امور زیر بحث آئے۔
شرکاءکو لیسکو، پیسکو اور فیسکو کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں لاہور، پشاور اور فیصل آبا الیکٹرک سپلائی کمپنی کی کارکردگی پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ نومبر تک لیسکو کی ریکوری 96.82 فیصد، پیسکو کی ریکوری 87.98 فیصد اور فیسکو کی ریکوری 97.57 فیصد رہی۔
وزیراعظم نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی تعیناتی کے عمل میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا۔وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2024-25ءمیں نومبر تک لیسکو کی ریکوری 96.82 فیصد، پیسکو کی ریکوری 87.98 فیصد اور فیسکو کی ریکوری 97.57 فیصد رہی، مالی سال 2024-25 میں نومبر تک ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لاسز کے حوالے سے لیسکو 13.04 فیصد، پیسکو 33 فیصد جبکہ فیسکو 6.01 فیصد ہے۔
شرکا کو بتایا کہ صارفین کو شکایت کے ازالے اور دیگر خدمات کے حوالے سے کال سینٹرز ، ای میلز ، ویب سائٹس، انٹریکٹو وائس رسپانس، نیپرا کی موبائل اور ویب سروسز کی سہولیات حاصل ہیں جب کہ بجلی کی ترسیل کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات کے حوالے سے ہیلپ لائن 118 کی تمام موبائل فون آپریٹرز سے مفت رسائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔لیسکو، پیسکو اور فیسکو کے صارفین کو شکایت کے ازالے اور دیگر خدمات کے حوالے سے کال سینٹرز، ای میلز، ویب سائٹس، انٹریکٹو وائس رسپانس، نیپرا کی موبائل اور ویب سروسز کی سہولیات حاصل ہیں۔
کہا گیا کہ بجلی کی ترسیل کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات کے حوالے سے ہیلپ لائن 118 کی تمام موبائل فون آپریٹرز سے مفت رسائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔وزیراعظم کا اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سمارٹ میٹرز لگانے کا کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ بلنگ نظام میں شفافیت لائی جا سکے۔ اوور بلنگ کسی طور پر قبول نہیں، ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں افرادی قوت کی بھرتی میرٹ پر کی جائے۔ بھرتیوں کے عمل میں شفافیت پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ نیپرا کے دئیے گئے ٹارگٹ کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
Comments