Social

ظلم سے نجات کیلئے قوم کو آسلام اباد کی طرف کال کیلئے تیار رہنا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

لوئر دیر (نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کی خون پسینے کی کمائی نچوڑ کر ان لوگوں کو دے رہے ہیں جو بجلی پیدا ہی نہیں کرتے، اس ظلم سے نجات کیلئے قوم کو آسلام اباد کی طرف کال کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ لوئر دیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم نے آئی پی پیز کا مسئلہ اٹھایا تو لوگوں کو پتہ بھی نہ تھا کہ آئی پی پیز کیا چیز ہے، حکومت ان کو دو ہزار ارب روپے سے ذیادہ رقم دے رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے کی تنخواہ سے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے لیکن آئی پی پیز سے انکم ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا۔
حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں کہ آئی پی پیز کو اتنی رقم دی جارہی ہے جس سے نرسری سے یونیورسٹی لیول تک تعلیم مفت دی جاسکتی ہے بلکہ اور بھی بہت کچھ ہوسکتا ہے، جب ہم نے اس ایشو کو اٹھایا تو حکومت نے کہا آئی پی پیز کے ساتھ بین الاقومی معاہدے ہیں اس لیے ان کے ساتھ بات نہیں ہوسکتی جس وزیر صاحب نے کہا آئی پی پیز کے ساتھ بات نہیں ہوسکتی اسی وزیر نے کل خوشخبریاں دینا شروع کیں کہ 13 آئی پی پیز سے بات ہورہی، 18 سے بات ہوئی جس میں سے 5 بند ہوچکی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جب تک بجلی کی بل کم نہیں ہوں گے ہم اس جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم ان بھیڑیوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں جن کی ظالمانہ پالیسوں کی وجہ سے چند لوگوں کو طاقت مل رہی ہے، پوری قوم کی صحت اور تعلیم کے ساتھ ان سہولیات چھین لی گئی ہیں، اس لیے اس ظلم سے نجات کیلئے قوم کو آسلام اباد کی طرف کال کیلئے تیار رہنا ہوگا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv