Social

پی ٹی آئی احتجاج ، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ، رجسٹرار آفس نے کیس 16 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اسد عزیز کی درخواست پر سماعت کریں گے،عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر تاجر تنظیم کے صدر کی توہین عدالت کی درخواست موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 16 جنوری کو سماعت کیلئے مقررکی گئی ہے۔
اس سے قبل عدالتی حکم پر سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی نے جواب جمع کروا یا تھا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پرحکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے احتجاج پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروایاگیاتھا۔

سیکرٹری داخلہ کی طرف سے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا تھاکہ انتظامیہ نے شہریوں کی کم سے کم مشکلات کیلئے شہر میں سکیورٹی کے انتظامات کئے تھے۔

بطور سول سرونٹ عدالت کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق عدالتی آرڈر کی خلاف ورزی پر تاجروں کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی تھی۔عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں مزید کہا گیا تھاکہ ہمارے رابطہ کرنے کے باوجود پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی درخواست نہیں دی گئی تھی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے انہیں مخصوص جگہ سے متعلق بھی کہا گیا تھالیکن پھر بھی پی ٹی آئی نے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے ڈی چوک کی طرف پیش قدمی جاری رکھی تھی۔
سیکرٹری داخلہ نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ عدالتی ہدایات کے مطابق کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے باربار رابطہ کرکے بتایا گیا کہ احتجاج کیلئے نئے قانون کے تحت درخواست دی جائے۔ قبل ازیں کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو پاکستان تحریک انصاف احتجاج سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کیلئے مزید وقت دیا گیا تھا ۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دئیے تھے کہ عدالت کا سادہ سا آرڈر تھا کہ امن و امان بحال رکھنا ہے لیکن آپ نے اس معاملے کو اتنا پیچیدہ بنا دیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv