Social

اڑان پاکستان منصوبہ 3 سال میں ملک کو دنیا کے بڑے ممالک کی صف میں لاکھڑا کرے گا ، محمد اورنگزیب

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا اڑان پاکستان منصوبہ 3 سال میں ملک کو دنیا کے بڑے ممالک کی صف میں لاکھڑا کرے گا، ہوم گرون اکنامک ایجنڈا میڈ ان پاکستان معاشی اصلاحات کا ایجنڈا ہے، ملک ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر خزانہ کامزید کہنا تھا کہ اڑان پاکستان پروگرام کے تحت ہماری گروتھ ریٹ برآمدات پر مبنی ہوگی۔
نجی شعبے کو بھی فرنٹ سے لیڈ کرنا ہوگااور ترقی کیلئے اڑان پاکستان ہوم گرون نیشنل اکنامک پلان ناگزیر ہے۔ آج کا دن ہمارے لئے پاکستان کی معاشی تاریخ کیلئے اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کا اڑان پاکستان منصوبہ 3 سال میں ملک کو بڑے ممالک کی صف میں لاکھڑا کرے گا۔

پاکستان کی معیشت مستحکم ہوچکی ہے، نجی شعبے کو اب معاملات چلانے ہوں گے۔ملک میں میکرو اکنامک اسٹیبلیٹی آچکی ہے جسے پائیدار ترقی کی جانب لے کر جانا ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزبتایا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ پانچ سال کے قومی اقتصادی پلان کا اعلان کریں گے۔اڑان پاکستان کے نام سے قومی اقتصادی پلان ملک کی معیشت کو 2035ءتک ٹریلین ڈالر کے لے جانے کا ہدف رکھا گیا تھا۔اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میںاڑان پاکستان کا لوگو، ویب سائٹ اورکتاب بھی جاری کی جائے گی۔اڑان پروگرام کے تحت شرح خواندگی کو فروغ دیا جا ئے گا اور غربت میں کمی لائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کے مطابق اڑان پاکستان 5 سال کا قومی اقتصادی پلان ہوگا اور یہ قومی اقتصادی پلان 2024 سے 2029 تک محیط ہو گا۔یہ بھی بتایاگیا تھا کہ وفاقی حکومت اس پروگرام کے تحت 2029 تک برآمدات کو سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھائے گی اور پروگرام کے تحت سالانہ آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں ہزاروں میں اضافہ کیا جائے گا۔ اڑان پاکستان کے ذریعے پاکستان کو 2035 تک 1000 ارب ڈالر معیشت کی بنیاد فراہم کرنا تھا اور اس پروگرام کے تحت شرح خواندگی کو فروغ اور غربت میں کمی لائی جائے گی۔
آئی ٹی برآمدات کو اس پروگرام میں خصوصی اہمیت دی گئی تھی۔اڑان پاکستان قومی اقتصادی پلان کے تحت برآمدات کا ہدف 60 ارب ڈالراور قومی اقتصادی پلان 2024 سے 2029 تک محیط ہوگا جبکہ آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں سالانہ ہزاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا۔پروگرام کے تحت غربت کے خاتمے اور شرح خواندگی میں اضافے کو ترجیح دی جائے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv