Social

اختلافات سالہا سال کے ہیں ایک روز میں تو حل نہیں نکلنا ، بیرسٹرگوہررہنماء پی ٹی آئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ اختلافات سالہا سال کے ہیں ایک روز میں تو حل نہیں نکلنا، امید کی جائے کہ مذاکرات کاکوئی حل نکلے یہ پاکستان کیلئے بہتر ہے،مذاکراتی کمیٹی سے امیدیں زیادہ ہیں ، ہم سب کوکھلے دل کے ساتھ بیٹھنا چاہیے،اپنے ایک بیان میں رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جلد از جلد کوشش کی جائے تو کوئی حل نکل سکتا ہے۔
مذاکرات میں دونوں فریقین آپس میں بیٹھیں گے تو ساری باتیں کریں گے اور اس کا کوئی حل نکلے گا۔ امید ہے 2025 میں بہت اچھی تبدیلیاں آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم 2024 کے ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکے تھے۔

ہم عوام اور پی ٹی آئی کے سپورٹر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا تھا کہ مذاکرات میں سنجیدہ کوششیں مثبت نتائج تک ضرور پہنچا دیتی تھیں۔ ہم پرامید ہیں کہ مذاکراتی کمیٹیاں کم وقت میں کوئی حل نکال لیں گی۔ حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ امیدہے فریقین مذاکرات میں کھلے دل اور نیک نیتی کا مظاہرہ کریں گے ۔
حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کے تمام ارکان بہترین سیاسی بصیرت کے حامل ہیں، اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے تمام ارکان 2 جنوری کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا پہلادور کا اجلاس ہوا تھا جس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے آئندہ اجلاس میں اپوزیشن سے چارٹر آف ڈیمانڈطلب کیا گیا تھا۔
مذاکراتی کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس2جنوری کو طلب کیا گیا تھا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت مذاکراتی کمیٹی کے پہلا ان کیمرہ اجلاس کا آغاز ہواتھا۔حکومتی اور اپوزیشن اراکین مذاکرات کیلئے کمیٹی روم 5میں پہنچے تھے ۔مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کے 7 اور پی ٹی آئی کے 3 ارکان شریک ہوئے تھے۔ مذاکراتی کمیٹی نے آئندہ بھی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv