Social

صوبے میں دہشتگردی نہ پولیس اور نہ ہی لیویز روک سکتی ہے‘ وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جہاں ضرورت ہو لیویز علاقے کو پولیس علاقے میں تبدیل کریں۔

سرفراز بگٹی نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا ایک سوچ ہے کہ صوبے میں ایک ہی فورس ہونی چاہیے، حکومت کا کوئی ارادہ نہیں کہ لیویز کو مکمل ختم کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں دہشتگردی کو نہ پولیس اور نہ لیویز روک سکتی ہے، یہ دونوں فورسز عام جرائم کے لیے ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی بنائی جائے جو لیویز ریفارمز پرکام کرے، لیویز میں اصلاحات لاکر اسے ایک اچھی فورس میں تبدیل کیا جائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv