Social

فیصل آباد میں حوالات میں بند 3 سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا، کزن زخمی

فیصل آباد (نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں حوالات میں بند 3 سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا اور کزن زخمی ہوگیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ تھانہ صدر تاندلیانوالہ میں پیش آیا جہاں نا معلوم مسلح ملزمان نے حملہ کیا جس کے نتجے میں جاں بحق ہونے والے ملزمان میں تین سگے بھائی بلال، عثمان اور ناصر شامل ہیں ان کا کزن آصف نامی ملزم زخمی ہوا، یہ ملزمان تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں درج مقدمے میں تھانہ صدر کی حوالات میں بند تھے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ مقتولین پر کھرل برادری کے افراد کے قتل کا الزام تھا جس کے باعث ان کے قتل کی یہ واردات اسی دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان کی دیرینہ دشمنی کی وجہ سے انہیں محفوظ رکھنے کے لیے ہی سٹی کی بجائے تھانہ صدر تاندلیانوالہ میں بند کیا گیا تھا، تاہم حملہ آور پیچھے سے سیڑھی لگا کر تھانے میں داخل ہوئے، تمام تھانیداروں کے کمروں کو باہر سے کنڈی لگادی اور حوالات میں بند ملزمان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے سکھیرا برادری کے تین بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان وقوعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی پی او فیصل آباد سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، تاندلیانوالہ میں ڈی ایس پی آصف علی گیلانی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد اور سی آئی اے کی ٹیموں نے فائرنگ میں ملوث 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv