Social

بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات زر بھجوا کر معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ مسترد کر دیا،وزیراعظم

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بھجوا کر ملکی معیشت کاپہیہ جام کرنے کا نعرہ مسترد کر دیا، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،وزیراعظم کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد ،اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے بھجوا گئے ریکارڈ ترسیلات زر اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں نے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔
ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے آہنی عزم کی سند ہے۔

بیرون ملک پاکستانیوں نے حکومت پر اعتماد کرتے ہوئے ریکارڈ ترسیلات زر بھجوائے ہیں ۔ حکومت اپنے اوورسیزپاکستانیوں کو تنہاءنہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ترسیلات نومبر 2024 کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہیں اور ایک سال میں ان میں 29.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔ حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو ڈالر کے مقابلے روپیہ 278.61 روپے پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپیہ میں 12 پیسے کی بہتری دیکھی گئی ہے ۔ عالمی سطح پر امریکی ڈالر نے اس ہفتے ین کے مقابلے میں 0.5 فیصد اضافہ کیا جس کی قیمت 158.03 ین تک پہنچ گئی جبکہ برطانوی پاونڈ کے مقابلے میں 1 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا۔ برطانوی پاونڈ 14 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا جس کی وجہ گِلٹس کی فروخت اور برطانیہ کی مالی صورتحال کے بارے میں خدشات تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv