Social

9 مئی مقدمات ، عمران خان نے 8مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا، استدعا

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ،بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاوس حملہ کیس و دیگر مقدمات میں لاہورہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جائے۔
بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نو مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مجھے سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام کا لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عمران خان دو سال سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔
درخواست میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت کا سخت برہمی کا اظہارکیا تھا۔بشریٰ بی بی کے وکیل آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو حق جرح ختم کردیں گے۔عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکلاءکی جانب سے آئندہ سماعت پرگواہ پر جرح مکمل نہ کرنے پر تادیبی کارروائی کی ہدایت کی تھی۔
استغاثہ کے گواہ محمداحمد پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوثین مفتی نے جرح مکمل کی،اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی تھی۔عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل آج عدالت پیش نہ ہو ئے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیاتھا۔سماعت کے دوران چوتھے گواہ کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد احد پر جرح مکمل کر لی گئی تھی۔جرح بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے کی تھی۔ سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ طلعت کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مجموعی طور پر مزید 5گواہ طلب کرلئے تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv