Social

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے آج عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے، اجازت ملنے پر اب مذاکراتی کمیٹی آج ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جاسکتی ہے اور ممکنہ طور پر مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات دوپہر میں کسی بھی وقت کروائی جاسکتی ہے۔
پی ٹی آئی مذاکرتی کمیٹی کے رکن علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ پچھلی مرتبہ جب گئے تو ڈیڑھ گھنٹے ملاقات کیلئے انتظار کرتے رہے، تاہم امید ہے اس بار سرویلنس سے پاک ماحول میں عمران خان سے ملاقات کرائی جائے گی کیوں کہ ابھی ملاقات ہونا اہم ہے جس کے لیے مناسب جگہ اور وقت ہونا چاہیئے، ملاقات کے لیے اتنا مناسب وقت تو ہو کہ بات مکمل ہوسکے۔
ادھر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر کا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، اس دوران تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں نے باضابطہ طور پر پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی، جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے دونوں رہنماؤں کا پیغام حکومت تک پہنچا دیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv