Social

دستخط شدہ تیار فیصلہ میرے پاس موجود ہے ، جج احتساب عدالت

راولپنڈی(نیوزڈیسک)احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا 190ملین پاﺅنڈ کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ جج آج دستخط شدہ فیصلہ بالکل تیار اور میرے پاس ہے، بشریٰ بی بی کو آج فیصلہ سنائے جانے کاعلم تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی 2 مرتبہ پیغام بھجوایا مگر وہ بھی پیش نہیں ہوئے، ٹرائل کے دوران بھی ملزمان کو متعدد مواقع فراہم کئے گئے،احتساب عدالت کے جج ناصر جاویدکا کہنا ہے کہ میں صبح 9 بجے سے کمرہ عدالت میں موجود تھااور ملزمان کا انتظار کررہا تھا کہ وہ عدالت میں پیش ہوں تاہم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا کمرہ عدالت میں نہیں پہنچے۔
میرے عملے نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کو بتا دیا ہواتھاکہ فیصلہ آج سنایا جائیگا۔

جج ناصر جاوید نے اڈیالہ جیل سے روانگی سے قبل کہاکہ اب کیس کا فیصلہ 17جنوری بروز جمعہ سنایاجائیگا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈ کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے آج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سنانا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاﺅنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا تھا۔ جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈ کیس کی سماعت کی تھی۔عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے کیس کا فیصلہ موخر کردیا تھا۔
احتساب عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ صبح ساڑھے 8 بجے عدالت پہنچاتھا۔ بانی پی ٹی آئی کو دو مرتبہ پیغام بھی بھجوایا گیا تھا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔بشریٰ بی بی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں تھیں جبکہ ملزمان کے وکلا بھی عدالت نہیں پہنچے تھے۔ اب کیس کا فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔بشری بی بی کو آج فیصلہ کے سنائے جانے کا علم تھا لیکن وہ عدالت پیش نہیں ہوئی تھیں۔
آج فیصلہ بالکل تیار اور دستخط شدہ میرے پاس ہے، ٹرائل کے دوران بھی ملزمان کو متعدد مواقع دئیے گئے تھے۔قبل ازیں احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر تیسری بار 13 جنوری کی تاریخ دی گئی تھی۔190 ملین پاونڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا تھااور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی گئی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv