Social

افغانستان کی صورتحال پر وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی عدم شرکت

اسلام آباد (نیوزڈیسک) افغانستان کی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے ، جس میں عسکری قیادت بھی شریک ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی نے شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں جاری اعلیٰ سطح کے اجلاس میں عسکری قیادت اور وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین بھی موجود ہیں۔
اس اہم اجلاس میں قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کی جانب سے جارحیت اور موجودہ صورت حال کے تناظر میں آج اہم اجلاس طلب کیا تھا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں تینوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں موجود ہونے کے باوجود اجلاس میں شرکت سے معذرت کی ہے۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں ہونے والی سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے بھی اہم اجلاس طلب کررکھا ہے، جس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے پیش رفت پر غور ہوگا۔ اجلاس میں گندم پالیسی کا معاملہ بھی زیر غور لایا جائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv