
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی، منظور کی گئی سمری کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، تعیناتی 5 سال کے لیے ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے اہم ترین پیش رفت ہوئی ہے۔
ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کی سمری باضابطہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوا دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منظور کی گئی سمری کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی 5 سال کے لیے ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی سمری کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم کی جانب سے چیف آف ایئر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔ اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ 5 سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہوگا، یوں ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو 2028 تک تعینات رہیں گے۔
Comments