Social

جعلی امیدواروں کا امتحانی سنٹر میں داخلہ اب مشکل، بائیو میٹرک حاضری کا نظام متعارف

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور بورڈ نے امتحانات میں جعلی امیدواروں کی روک تھام کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بائیو میٹرک حاضری کا نظام متعارف کرا دیا ۔ یہ نظام سب سے پہلے میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات میں تجرباتی طور پر لارنس روڈ امتحانی مرکز میں نافذ کیا گیا، جہاں 200سے زائد طلبہ کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔
میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات میں بائیو میٹرک سسٹم کا تجربہ کامیاب رہا۔اب یہ سسٹم انٹر سیکنڈ اینول امتحانات میں بھی مکمل طور پر لاگو کیا جا رہا ہے۔

انٹر سیکنڈ اینول امتحانات میں 35ہزار سے زائد امیدوار شریک ہوں گے، جن کی حاضری بائیو میٹرک طریقے سے لگائی جائے گی۔بورڈ کی وارننگ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ اگر کوئی امیدوار جعلی شناخت کے ساتھ امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا تو اس پر امتحانات میں پابندی کے ساتھ ساتھ پولیس کے حوالے کرنے کی کارروائی بھی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ماضی میں بورڈز کو متعدد بار امتحانات میں نقالی، جعلی امیدواروں، اور شناخت چھپانے جیسے واقعات کا سامنا رہا ہے، جس سے امتحانی نظام کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ بائیو میٹرک حاضری کا نفاذ ان تمام خدشات کا مثر حل فراہم کرتا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv