Social

ہنگو میں 2 دھماکے: ایس پی آپریشنز اسد زبیر سمیت 2 پولیس اہلکار شہید

ہنگو(نیوزڈیسک) ہنگو میں دھماکے کے نتیجے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ڈی پی او خانزیب مہمند نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غلمینا میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کے قریب کمرہ تباہ ہو گیا، چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ایس پی آپریشن کی گاڑی کے قریب دوسرا دھماکا بھی ہوا جس سے ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر مبنی کارروائی کے دوران 8خوارج جہنم واصل کردیئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 24اکتوبر کو سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 خوارج ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے۔

سکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی، سکیورٹی فورسز کی عسکری مہارت سے کی گئی کارروائی میں خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے اور امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv