Social

ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل، مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواﺅں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا جس کے باعث 23 مئی تک مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور مردان میں بارش متوقع ہے،مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے.

بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں. ماہرین موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مغربی ہواﺅ ں کے اثرات کے باعث آئندہ چند روز کے دوران موسم میں تبدیلی متوقع ہے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv