Social

ٹرمپ ایران پر حملے سے پیچھے کیوں ہٹے، اسرائیلی صحافی کا بڑا انکشاف

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی صدر ایران پر حملے سے پیچھے کیوں ہٹے، امریکی نشریاتی ادارے سے منسلک اسرائیلی صحافی براک ریوڈ نے بڑا انکشاف کردیا۔

براک ریوڈ کے مطابق صدر ٹرمپ نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران سعودیہ، قطر اور امارات کے رہنماوں سے بات کی تھی، دوحہ، ابوظبی اور ریاض تینوں ہی نے صدر ٹرمپ کو مشترکہ پیغام دیا تھا کہ مذاکرات کو موقع دیں، تینوں ممالک نے کہا ایران پرحملہ ہوا تو قیمت ہمیں چکانا پڑے گی۔

صحافی کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کے حامی اپنے ساتھیوں کو بھی اس صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ خلیجی ممالک ردعمل میں اپنی آئل اینڈ انرجی تنصیبات کی تباہی نہیں چاہتے۔اس سے پہلے امریکی صدر نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے لیڈروں کے یہ کہنے پر ایران پر حملہ روکا کہ مذاکرات ہورہے ہیں اور ایران سے ڈیل کا امکان ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv