Social

ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانیوں کے ویزوں میں 40فیصد کمی کردی

امریکہ نے پاکستانیوں کے لئے ویزوں کے اجراء میں 40فیصد کمی کردی ہے جبکہ بھارتیوں کے لئے 28 فیصد بڑھادی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکیوں سے متعلق جاری ایگزیکٹیو آرڈر کے بعد پاکستانی شہریوں کے لئے نان ایمگرنٹس ویزوں کی تعداد میں نمایاں کمی نظر آئی ہے۔گزشتہ اپریل میں 3ہزار 925 اور مارچ میں 3ہزار 973 ویزے جاری کئے گئے ہیں، جو سابق صدر باراک اوباما کے دور میں جاری ہونے والے ویزوں کے تناسب سے 40فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔گزشتہ سال 2016 میں پاکستانیوں کے لئے مجموعی طور پر 78ہزار637 ویزے جاری ہوئے تھے جو ماہانہ تناسب کے لحاظ سے ہر ماہ 6ہزار553 ویزے جاری کئے گئے تھے۔اخبار کے مطابق پاکستانیوں کے برعکس ٹرمپ انتظامیہ بھارتیوں پر زیادہ مہربان نظر آئی اور گزشتہ 2 ماہ کے دوران 28فیصد کے اضافے کے ساتھ ویزے جاری کئے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv