بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی وزیراعظم نریندر مودی کی سرکار کے سامنے چٹان بن گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بینرجی جانوروں کی خرید و فروخت سے متعلق نئے سرکاری احکامات پر شدید تنقید کی اور اسے غیر آئینی قرار دیدیا ۔سرکاری حکم نامے کو ماننے سے انکار کرنے والی مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کا مزید کہناتھاکہ جانوروں کی خرید وفروخت سے متعلق قانون سازی وفاق کی نہیں ،ریاستوں کی ذمے داری ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی حکومت تو اس قسم کی حکومت ہے جو گائے کے لیے بھی شناختی کارڈ بنا دے، کوئی حکومت یہ طے نہیں کر سکتی کہ لوگ کیا کھائیں، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، کوئی جمہوریت اور سیکولرازم سے نہیں کھیل سکتا۔
Comments