Social

سندھ :آندھی سے گرنیوالے 16 ٹاورز کی مرمت جاری

سندھ میں تیز آندھی سے گرنے والے 5سو کے وی ٹرانسمیشن لائن کے 16ٹاورز کی مرمت کا کام جاری ہے۔ترجمان نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کا کہنا ہے کہ دو ٹاور فعال کردیے گئے ہیں،7ٹاور کل تک فعال کردیے جائیں گے۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 21 مئی کی شام سندھ میں شدید طوفان سے 5سو کے وی کے دادو، گُدو ٹرانسمیشن لائن اور دادو، شکارپور لائن کے سات سات ٹاور زمین پر آگرے، جبکہ دادو، جامشورو ٹرانسمیشن لائن سرکٹ ٹو کے دو ٹاورز بھی تباہ ہو گئے،16میں سے دو ٹاور فعال جبکہ گڈو سے شکار پور کے درمیان 7 ٹاورز کھڑے کردیے گئے ہیں۔ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ 7مزید ٹاور کل تک فعال کردیے جائیں گے جبکہ باقی ٹاور کی بحالی میں مزید 5سے 6دن لگ سکتے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمتی کام بڑا ہے اور اس میں وقت درکار ہوتا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv