فلسطینی ریاست میں رمضان المبارک کے دوران روزہ خوری پر قید کی سزا مقرر کردی گئی ہے۔مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے چیف پروسیکیوٹر عاء تمیمی نے منگل کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عام مقامات میں روزہ خوری کے مرتکب افراد کو جرم ثابت ہونے پر ایک ماہ کی قید کی سزا دی جائیگی۔جبکہ اس سزا کا اطلاق مغربی کنارے کے تمام شہروں اور ٹاؤنز پر لاگو ہوگا، تمیمی نے کہا کہ سرے عام روزہ خوری نہ صرف مقدس مہینے کی توہین ہے ساتھ ہی روزے داروں کی دل آزاری سمجھی جاتی ہے۔
Comments