Social

دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا دن آج منایا جائیگا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کادن 31مئی یعنی آج منایا جا رہا ہے۔ انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے بارے میں شعور بیداری اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔
اس دن کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے اربوں انسانوں کو یہ پیغام دیا جائے کہ کس طرح تمباکو نوشی انسانی صحت کو متاثر کرتی ہے اور مختلف بیماریوں کو دعوت دیتی ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت WHO کی رکن ریاستوں نے اس دن کی ابتدا سن 1987ء میں کی تھی، لیکن اس تمام عرصے میں مختلف ممالک میں تمباکو نوشی کے خلاف حوصلہ افزا اقدامات بھی اٹھائے گئے، تاہم متعدد ممالک میں صورتحال اب بھی جوں کی توں ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv