Social

امریکا نے جدید ترین دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا

شمالی کوریا کے پے درپے بیلسٹک میزائل تجربات کے بعد امریکا نے جدید ترین دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا۔امریکی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ شمالی کوریا کی جانب سے وارننگ کے باوجود مسلسل میزائل تجربات کے بعد جدید دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔کیلی فورنیا میں وینڈن برگ فضائی اڈے سے انٹرسیپٹر لانچ کیا گیا جس نے مارشل آئی لینڈ میں ریگن ٹیسٹ سائٹ سے داغے گئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے حملے کوناکام بنادیا اور اسے فضا میں ہی تباہ کردیا۔پینٹاگون کے مطابق جدید ترین دفاعی نظام میں انٹرسیپٹرانتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس کے ذریعے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حملے کا دفاع کیا جاسکتا ہے۔امریکی میزائل ڈیفنس ایجنسی کے ڈائریکٹر وائس ایڈمرل جم سیرنگ کا کہنا ہے کہ جدید ترین دفاعی نظام امریکی کی سلامتی اوردفاع کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔اس تجرنے کے بعد امریکا کو حقیقی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv