۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق لوڈ مینیج کیا جارہا ہے اور علاقائی فالٹس دورکرنے کےلیے عملہ 24گھنٹے موجود ہے۔گزشتہ روز کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کا بڑا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا تھا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بریک ڈاون پر تاحال مکمل قابو نہیں پایا جاسکا اور شہر کےمختلف علاقوں میں ابھی بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔متاثرہ علاقوں میں گارڈن، بفرزون، نارتھ کراچی، نیوکراچی، لائنز ایریا، لیاقت آباد،غریب آباد، گلبہار، یونیورسٹی روڈ، موسمیات اور عباس ٹاون سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کے بریک ڈاون کے باعث لوڈمینج کیا جارہاہے اور نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں بجلی بحال، جبکہ بلاک ایچ میں جلد بحال کردی جائے گی۔نارتھ کراچی، لیاری اور گرومندر کے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال ہیں اور علاقائی فالٹس دور کرنے کے لیے عملہ 24 گھنٹے موجود ہیں۔
Comments