Social

مانسہرہ: 2گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، شخص جاں بحق

مانسہرہ میں تھانہ دربند کے علاقے گاڑ بالا میں پانی کے تنازعے پر 2متحارب گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، جبکہ 3زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس تھانہ دربند کے مطابق گائوں گاڑ بالا میں سرکاری ٹینکی سے پینے کاپانی بھرنےپر 2 گروپوں میں تنازعہ پیدا ہو گیا تھا، جس پر دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔نتیجے میں جمیل احمد موقع پر جاں بحق، جبکہ اسکا بھائی شفیق احمد اور مخالف گروپ سے محمد ساجد اوراظہر شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر دربند پہنچایا گیا۔ابتدائی طبی امداد کے بعد تینوں زخمیوں کو کنگ عبداللہ تدریسی اسپتال مانسہرہ ریفر کر دیا گیا،جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv