کابل بم دھماکے کے بعد افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد جولائی اگست میں 2 میچز کی مجوزہ سیریز بھی ختم کر دی گئی ہے ۔افغان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر بیان کے ذریعے اس بات کا اعلان کیا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات ختم کردیئے اور افغان بورڈ نے اس کی وجہ کابل بم دھماکے بتایا ہے۔ایک ہفتے پہلے ہی لاہور میں پاکستان اور افغانستان بورڈز کے سربراہوں کے درمیان اہم میٹنگ ہوئی، جس میں دونوں بورڈز کے درمیان کرکٹ روابط بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔افغان بورڈ کی جانب سے اسے بھی منسوخ کر دیا گیا، یعنی جولائی یا اگست میں دونوں ملکوں کے درمیان مجوزہ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی ختم کر دی گئی ہے۔
Comments