کراچی میں رمضان میں برائیلر مرغی زندہ10 روپے اور مرغی کا گوشت 16 روپے فی کلو سستا ہوگیا ہے۔ کمشنر کراچی نے عوام کو سرکاری قیمت سے زائد نرخ پر فروخت کرنے پر سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔کمشنر کراچی کی پرائز لسٹ کے مطابق برائیلر زندہ مرغی اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ لسٹ کے مطابق برائیلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے، جس سے برائیلر مرغی فی کلو قیمت 152 روپے سے کم ہوکر 142 روپے مقرر کی گئی ہے۔
Comments