Social

لاہور و گجرات میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 5 دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی نے لاہور سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے خودکش جیکٹ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیے۔ سی ٹی ڈی نے گجرات سے بھی 2دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر لاہور میں سگیاں پل کے قریب ابوبکر روڈ پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران 3دہشت گردوں شیر علی، ابراہیم اور عزیز اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیے گئے۔گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبات کے جماعت الاحرار گروپ سے ہے اور تینوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی۔وہ کے پی کے، فاٹا اور پنجاب میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہےاور سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گرد لاہور میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv